سٹی 42: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کی تنخواہیں نہیں بڑھیں گی، تنخواہوں میں اضافے کی سمری واپس کر دی گئی۔
سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن خالد نواز عاربی کے مطابق محکمہ آئی اینڈ سی نے ممبران اور چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری واپس کی ہے، پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے لئے بارہ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کی تجویز دی گئی تھی، محکمہ آئی اینڈ سی نے ابتدائی طور پر اعتراض لگا کر سمری واپس کی ہے، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ممبران اور چیئرمین کے لیے پنجاب سروسز ٹربیونل کے برابر تنخواہ مانگی تھی۔