کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، شراب کی بوتلیں برآمد

 کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، شراب کی بوتلیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسسٹم حکام کی کاروائیاں,  بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے 150 قیمتی شراب کی بوتلیں برآمد.
 
 تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسسٹم حکام کی کاروائیاں، بیرون ملک سے آنے والی مسافروں سے شراب کی بوتلیں برآمد۔ذرائع کے مطابق 27 جنوری تا یکم فروری تک کل 150 نایاب شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ شراب کی بوتلیں دوحہ اور دبئی سے آنے والے مسافروں سے برآمد کی گئیں۔ کسسٹم حکام نے شراب قبضے میں لیکر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی۔ ڈپٹی کلیکٹر کسسٹم ثاقب وڑائچ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیاء کی ترسیل غیر قانونی ہے۔قانون کے مطابق مقدار ہی دوران سفر لائی اور لیجائی جا سکتی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer