ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کا چالان

ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کا چالان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: جنرل ہسپتال کے باہر ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کا چالان کر دیا گیا۔ ڈرائیور نے بحث کی تو ٹریفک وارڈن نے ایمبولینس بھی تھانہ فیکٹری ایریا میں بند کروا ڈالی۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایمبولینس ہنگامی کال پر جنرل ہسپتال گئی، جہاں ہسپتال کے باہر کوٹ لکھپت سیکٹر کے ٹریفک وارڈن علی عرفان نے ایمبولینس کو روک لیا، اسی دوران ڈرائیور جمیل کیساتھ بحث مباحثہ ہوا، جس پر ٹریفک وارڈن نےایک ہزار روپے کا چالان کر دیا۔

ٹریفک وارڈن نے ایمبولینس تھانہ فیکٹری ایریا میں بند کروا ڈالی۔ ایدھی فاؤنڈیشن حکام نے چیف ٹریفک آفیسر سے واقعہ کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔