ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد راس کا سکولوں کے حوالے سے اہم اعلان

مراد راس کا سکولوں کے حوالے سے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں دس لاکھ بچے داخل کرنے کا ہدف مقرر کرلیا، داخلوں کا ہدف گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل پورا کیا جائے گا، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے کافی بچے سکول چھوڑ گئے، داخلہ مہم سارا سال جاری رکھیں گے۔

قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے صوبہ بھر میں نئے تعلیمی سال سے پہلے ہی سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ سکول بند رہنے سے بہت سارے بچے سکول چھوڑ گئے۔ اگلے پانچ ماہ میں سکولوں میں دس لاکھ بچے داخل کریں گے۔ اس حوالے سے تمام اضلاع کو الگ سے اہداف دے دیئے گئے ہیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کو سکول داخل کرنے کی ذمے داری ڈسڑکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسروں اور سکول کونسلز کی ہوگی، اب کی بار داخلوں کے اہداف پورے نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی بھی ہوگی۔ ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ والدین بچوں کو سکول بھجوانے کے ساتھ انھیں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد بھی کروائیں اور ماسک کے بغیر بچوں کو سکولوں مت بھیجیں۔

مراد راس نے میڈیا کے کورونا کے حوالے سے پوچھےگئے سوال پر بتایا کہ طلباء میں کورونا کیسز کم جبکہ اساتذہ میں زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انیس سو چوراسی سے اب تک نجی سکولوں کے ایکٹ میں تبدیلی نہیں کی گئی، ایسی ترامیم لا رہے ہیں کے کوئی بھی سکول فیس میں اپنی مرضی سے اضافہ نہیں کرپائے گا۔