ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کیلئے شاندار خبر،بڑا ریلیف مل گیا

طلبا کیلئے شاندار خبر،بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)سرکاری جامعات میں تعلیمی رونقیں بحال ہوگئیں،جی سی یونیورسٹی میں تمام کلاسز جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل، پی ایچ ڈی اور بی ایس آنرز کے طلباء کی کلاسز شروع ہو گئیں۔پنجاب  یونیورسٹی نے آن لائن پڑھنے والے طلباء کو میڈیکل، ہاسٹل، ٹرانسپورٹ، لائبریری و سپورٹس فیس معاف کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات پر تمام تعلیمی ادارے پچیس نومبر کو بند کردیےگئے تھے جس کے بعد آج شہر کی تمام درسگاہیں کھل گئیں ہیں۔پنجاب یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں بھی پہلے روز طلباء کا بھر پور رش رہا جبکہ گزشتہ سال اگست میں داخل ہونے والے پہلےسمیسٹر کے طلباء کو بھی پانچ مہینوں بعد یونیورسٹی آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔طلباء کلاسز شروع ہونے پر بے حد خوش نظر آئے۔

دونوں یونیورسٹیز کی جانب سے کلاسز،لیبز سمیت ہاسٹلز میں بھی کورونا ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی۔

پہلے مرحلے والے طلباء 31 مارچ تک اپنا کورس ورک مکمل کریں گے، پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں بھی طلباء کو رہائش کی اجازت دی گئی ہے، یونیورسٹی آن لائن اور فیس ٹو فیس دونوں طریقہ تدریس جاری رکھے گی،وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے یونیورسٹی دوبارہ کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے،وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کلاس رومز، لیبارٹریز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے پر تیسرے اور پانچویں سمسٹر کے طلباء کو یکم اپریل سے قبل بھی بلایا جاسکتا ہے۔

وائس چانسلر نے آن لائن کلاسز لینے والے طلباء و طالبات کو فیس میں رعائت دینے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ آن لائن پڑھنے والے طلباء کو میڈیکل، ہاسٹل، ٹرانسپورٹ، لائبریری و سپورٹس فیس معاف ہوگی، طلباء کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کیلئے متبادل کلاسز کا انعقاد کریں گے، ڈاکٹر نیاز احمد نے مزید کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer