(شہباز علی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارش کی نذر ہونے والے پاک بنگلہ دیش تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی ٹکٹوں کی رقم واپسی کےشیڈول کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹکٹوں کی واپسی سات فروری سے شروع ہوگی، سات فروری کو آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کو ٹکٹوں کی رقم واپس ملے گی ۔ٹی سی ایس سینٹرز سے براہ راست ٹکٹس خریدنے والوں کو 10 سے 20 فروری تک گلبرگ تھری میں واقع ٹی سی ایس ایکسپریس سنٹر سے ٹکٹوں کی رقم واپس ملے گی۔ٹکٹوں کی رقم واپسی کے لئے ٹکٹ واپس لانا لازمی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 27 جنوری کو تیسرا ایک روزہ میچ بارش کے باعث شروع نہیں ہوسکا تھا۔