( عفیفہ نصر اللہ ) لمز یونیورسٹی میں سالانہ جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا، کیرئیر فیئر میں ایک سو سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔
لمز یونیورسٹی میں پڑھنے والے نوجوانوں کیلئے کیرئیر فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ جاب فیئر میں ایک سو تیس سے زائد نجی اور سرکاری کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگائے۔ جہاں نوجوان طلبا اور طالبات نے اپنے سی ویز جمع کروائے۔
تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس بار کا جاب فیئر کچھ الگ ہے۔ میلے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس جاب میلے سے انہیں ملازمت کے مواقع ملنے میں مدد ملے گی۔
منتظمین کا مزید کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد آج کے نوجوانوں کو بہتر مستقبل کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہے، آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کرتے رہیں گے۔