(علی اکبر) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ، مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے اجلاس سے قبل سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کرنے کا وقت مانگ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سو ممبران کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹی سے استعفی دے رکھے ہیں جس کے بعد ن لیگ کے ممبران کی جانب سے قائمہ کمیٹوں اور پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہو رہے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس گیارہ فروی کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے آڈٹ پیرا کو ایججڈا کر حصہ بنایا جارہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی ملک ندیم کامران اور سمیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی عدم موجودگی میں مذکوررہ اجلاس روایات کے برعکس ہے۔ ن لیگی اراکین کا کہنا ہے وہ اجلاس سے قبل سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کر کے اپنے استفعوں کی منظوری کا مطالبہ کریں گے۔