واسا نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پانی میں کلورین کی مقدار بڑھا دی

واسا نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پانی میں کلورین کی مقدار بڑھا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: واسا نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پانی میں کلورین کی مقدار بڑھا دی، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے دعوی کیا ہے کہ کلورین کے جراثیم کش فیکٹر سے کرونا وائرس کا خاتمہ بھی ہوسکتا ہے۔

ایم ڈی واسا نے کلورینیشن کے عمل کو سختی سے مانیٹر کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے،   سٹی فور ٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے دعوی کیا ہے کہ کلورین موثر جراثیم کش ہے جس سے کرونا وائرس مر سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے شکار شخص سے ہاتھ ملانے کے بعد ہاتھ دھونے سے وائرس نہیں پھیلتا، ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ کلورین پانی میں موجود رہ کر بہترین جراثیم کش فیکٹر کا کام کرتی ہے۔

 سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ واسا کے تمام افسران کو ٹیوب ویلوں میں کلورینیشن کا عمل بڑھانے کی ہدایت کردی ہے، ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ بحیثیت صدر پی ون تمام واٹر ایجنسیز کو بھی پانی کی کلورینیشن کرنے کی تجویز دی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer