عرفان ملک: گجر پورہ میں پکڑے جانے والے منشیات فروش کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، گرفتار منشیات فروشوں کا تعلق صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید الحسن شاہ سے نکلا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم وزیر کا قریبی عزیز اور دوسرا سابق گن مین ہے، ملزمان سے 118 کلو منشیات برامد ہوئی۔ پولیس نے گذشتہ رات ایک حفیہ اطلاع پر کاروائی کی جس کے دوران ایک پراڈو کار سے پولیس کو بھاری مقدار میں منشیات برامد کی جس میں دو کلاشنکوف بھی تھیں۔
گرفتار ملزمان میں وزیر مذہبی امور سید الحسن شاہ کے سابق گن مین اور قریبی عزیز کو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا، ملزمان میں شاہ جہاں خان اور سید اسد حسین شاہ شامل ہیں۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور سے منشیات لاہور لا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم شاہ جہاں خان کچھ عرصہ پہلے بطور گن مین وزیر مذہبی امور کے ساتھ تھا، ملزم سیف اسد اپنے اپ کو وزیر مذہبی امور سید الحسن شاہ کا قریبی عزیز بتاتا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کی ملزمان کے قبضے سے ایک سو اٹھارہ کلو چرس اور دو کلاشنکوف برآمد ہوئیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان پشاور سے ہر ہفتے منشیات کی بھاری کھیپ لے کر لاہور آتے اور فروخت کرتے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔