لاہور کے سکول خستہ حالی کا شکار، بچوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی

لاہور کے سکول خستہ حالی کا شکار، بچوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) وزیر تعلیم مراد راس کے یکساں تعلیم دینے کے دعوے دھرے رہ گئے, لاہور کے متعدد سکول خستہ حالی کا شکار ہیں۔ 
گورنمنٹ گرلز جناح اسلامیہ ایلمنٹری سکول سنت نگر کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہے۔ محکمہ تعلیم نے کرایہ کی بلڈنگ میں قبضہ قائم رکھنے کیلئے بچوں کی زندگی داؤ پر لگا دی۔  سکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار، کسی بھی وقت حادثہ پیش آسکتا ہے۔ عمارت بروقت مرمت نہ ہونے سے 200 سے زائد بچوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی۔ اساتذہ ودیگر سٹاف بھی سکول کی خستہ حالی پر پریشانی کا شکار ہیں۔ 
اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی کو مرمت کیلئے متعدد بار درخواستیں دے چکے ہیں،ایک سال سے درخواستیں دینے کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی۔ جبکہ والدین نے بھی شکایات کے انبار لگا دیئے۔ والدین کا کہنا ہے کہ برسات میں چھتوں سے بارش کا پانی ٹپکنے لگ جاتا ہے،  ایجوکیشن اتھارٹی سکول کی تعمیر و مرمت کا نوٹس لے۔

دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن نے کہا ہے کہ سکول سربراہان کو این ایس بی فنڈز جاری کررکھا ہے، دستیاب فنڈز سے عمارت کی مرمت نہ کرانے کا نوٹس لیں گے،۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول ہیڈ سے جواب طلب کرلیا ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔