(عثمان الیاس) شہر لاہور میں سردی کی لہر برقرار، کبھی بادل اور کبھی مطلع صاف، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہلکی بارش کے بیس فیصد تک امکانات ہیں جبکہ کل موسم سرد اور خشک رہے گا۔
شہر لاہور میں سردی کی لہر برقرارہے۔ محکمہ موسمیات نے آج ہلکی بارش کے بیس فیصد تک امکانات ظاہرکئے گئے ہیں جبکہ کل موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اٹھارہ سنٹی گریڈ جبکہ کم سے کم سات ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب ساٹھ فیصد تھا۔ کل موسم سرد اور خشک رہے گا۔