( عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ، 128 سویٹس پروڈکشن یونٹس کا معائنہ، 56 سیل، 263 کو بھاری جرمانے کیے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کے دوران 56 پروڈکشن یونٹس کو سیل، 263 کو بھاری جرمانے، سنگین خلاف ورزی پر 2 یونٹس مالکان کے خلاف مقدمات درج اور 900 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ ٹیموں نے 8 یونٹس کی پروڈکشن اصلاح ہونے تک بھی روک دی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق متعلقہ یونٹس میں ٹیکسٹائل رنگوں، سکرین، مصنوئی فلیورز اور کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا، ناقص سٹوریج، ٹوٹے گندے فریزر، کھلے کوڑا دان، ورکرز کی صفائی نہ ہونے پر کارروائی کی گئی۔ صفائی کے ناقص انتظامات، استعمال شدہ تیل اور نیلے ڈرموں کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ فوڈ سیفٹی کٹ کا عدم استعمال، زنگ آلود برتنوں مٹھائی اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق معیار کی بہتری کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جاری کردہ ہدایت نامے سے راہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔