(فخر امام) پنجاب ایمرجنسی سروس نے ماہ جنوری میں کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، گزشتہ ماہ شہر میں 6420 ٹریفک حادثات، جبکہ 329 آگ لگنے کے واقعات ہوے۔
ریسکیو عدادو شمار کے مطابق گزشتہ میں مختلف حادثات میں 252 افراد لقمہ اجل بن گئے، ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہ زیا دہ تر لو گوں کی اموات کی وجہ ٹریفک حادثات ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کو نافذ کرکے اور روڈسیفٹی کے پانچ اسٹریٹجک ستونو ں کے مطابق مناسب اقدامات کے ذریعے روڈ ٹریفک حادثات میں طور پر کمی لائی جا سکتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر حادثات بڑے شہروں میں پیش آئے جن میں لاہور میں 329 آگ کے واقعات، جبکہ شہر میں 6420 ٹریفک حادثات ہوے، ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو ماہ جنوری میں موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق 25476کال ٹریفک حادثات، 58434 میڈیکل ایمرجنسی، 1230 آگ لگنے کے واقعات، 1632جرائم کی کال26، ڈوبنے کے واقعات، 34عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات اور15 سلنڈر پھٹنیں دھماکوں کے واقعات اور6830 دیگر ریسکیو آپریشن شامل ہیں جن پر ریسکیو1122 نے ریسپانڈ کیا۔