معاشی مسائل کی ستائی عوام پر حکومت نے ایک اور بم گرا دیا

معاشی مسائل کی ستائی عوام پر حکومت نے ایک اور بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) معاشی مسائل کی ستائی عوام پر اوگرا نے مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا، شہرمیں ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کردیا گیا، گھریلو سلنڈر 66 ، کمرشل 250 روپے مہنگا، اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 5 روپے اضافے کے بعد شہر میں ایل پی جی 115 روپے سے بڑھ کر 120 روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 66 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر ایک ہزار 428 روپے کا ہوگیا ہے، اسی طرح کمرشل سلنڈر 250 روپے مہنگا ہوکر پانچ ہزار 340 روپے کا ہوگیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھیں، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی ایل پی جی مہنگی ہوئی ہے۔

 تاہم صارفین کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔