شہر میں منشیات فروشوں کی بھرمار، پولیس پکڑنے میں ناکام

شہر میں منشیات فروشوں کی بھرمار، پولیس پکڑنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) شہر میں منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ اس کے استعمال میں اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ، لاہور میں کتنے منشیات فروش نوجوان نسل کی رگوں میں زہر منتقل کر رہے ہیں۔

منشیات کا استعمال نہ صرف جان لیوا ثابت ہوتا ہے بلکہ اس کا استعمال کرنے والا نہ صرف وہ خود بلکہ اسکا پورا خاندان متاثرہوتا ہے۔ لاہور پولیس نوجوان نسل میں زہر بیچنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ نہ کرسکی جس کے باعث وسیع پیمانے پر کاروبار کرنے والے منشیات فروشوں کی تعداد 1900 تک جاپہنچی۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت شہر میں آئس، افیون، ہیروئن، چرس، سولوشن، کرسٹل اور شراب سمیت دیگر نشہ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق شہر میں نشہ کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے جس میں 11 ہزار طالبعلم ہیں۔

سال 2019  کے پہلے مہینے 22 افراد نشہ کی زیادتی سے جاں بحق ہوئے جن میں ایک عورت اور 7 نوجوان شامل ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس اگر اپنا کام ایمانداری سے کرتے ہوئے نشہ بیچنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لے تو اس بڑھتی ہوئی لعنت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔