لاہور میں اُلٹی گنگا بہنے لگی

لاہور میں اُلٹی گنگا بہنے لگی
کیپشن: City42 - Punjab Teachers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلمنٹری شفقت حبیب کا بڑا کارنامہ، طلبا کی غیرحاضری پرپرائمری سکولوں کے درجنوں ہیڈ ماسٹرز کو تین، تین ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

 گورنمنٹ پرائمری سکول ٹاؤن شپ، سندر، سمن آباد، پاجیاں، نیاز بیگ، نولکھا، کماہاں، جلو موڑ، گڑھی شاہو، عثمان آباد، بسین اور برحان آباد کے سکولوں کے ہیڈز پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مذکورہ سکولوں میں محمد عثمان، عبدالمجید، مقصود علی شاہ، سید مقصود، عامر علی، مہوش حسین، نور محمد، محمد لیاقت، محمد ارشد، محمد ایوب، خالد حسین، نسیم الصباح، آمنہ اجمل، غلام عباس اور فائزہ عظمت ہیڈ ماسٹر ہیں۔

ڈی ای او ایلمنٹری شفقت حبیب کا کہنا ہے کہ سکولوں سے اساتذہ اور طلبا کی غیرحاضری پر تمام جرمانے میرٹ پر کیے گئے ہیں۔

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کےنائب صدر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث والدین بچوں کو سکول نہیں بھجواتے، اس میں ٹیچرز کا کوئی قصور نہیں، شفقت حبیب مجسٹریٹ نہ بنیں بلکہ اساتذہ کی رہنمائی کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer