ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر، پٹرولیم مصنوعات سستی ہوگئیں

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر، پٹرولیم مصنوعات سستی ہوگئیں
کیپشن: City42 - Petrol, Lahore,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مہنگائی کے  مارے عوام کیلئے اچھی خبر، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 59 پیسے، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔ پٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے اور لائٹ ڈیزل 75 روپے 3 پیسے مقرر کردی گئی۔ مٹی کے تیل میں 73 پیسے فی لٹرکمی کے بعد نئی قیمت 82 روپے 25 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے ہی برقرار رہے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer