پاکستان کی پہلی خاتون شیف فاطمہ علی کی تدفین آج ہوگی

پاکستان کی پہلی خاتون شیف فاطمہ علی کی تدفین آج ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) کینسر سے بہادری کیساتھ لڑنے والی پاکستانی نژاد امریکی شیف فاطمہ علی کی تدفین آج لاہور میں ہوگی۔

پاکستان کی بہادر بیٹی فاطمہ علی مسکراتے چہرے کیساتھ دنیا کو چھوڑ کر سب کو سوگوار کر گئی۔ فاطمہ علی کے ہاتھ میں کھانے بنانے کا منفرد ہنر اور دل میں کچھ کر دکھانے کی لگن آخری وقت تک رہی۔ فاطمہ علی نے کھانے بنانے کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا، فوڈ نیٹ ورک کے ٹی وی شو چوپڈ کا مقابلہ جیت کر پہلی پاکستانی خاتون شیف کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

فاطمہ علی کو2017ءمیں پہلی بارکینسرجیسے موذی مرض کی تشخیص ہوئی اور اس نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے مرض کو مات دی مگر کچھ ماہ بعد ہی فاطمہ کو دوبارہ کینسر بڑھنے کی خبر سنائی گئی اور معالج نے بتایاکہ فاطمہ کے پاس زندگی کا صرف ایک سال باقی ہے۔

دوران علاج فاطمہ علی اپنے جذبات اور زندگی کے مشن سے متعلق سوشل میڈیا پر دوستوں کیساتھ رابطے میں رہیں، انہوں نے کیموتھراپی کی تکلیف کو بیان کرتے ہوئے انتقال سے کچھ روز قبل آخری تحریر بھی لکھی اور مداحوں سے دعا کی اپیل کی مگر کینسرنے مہلت نہ دی اور فاطمہ علی خالق حقیقی سے جا ملیں۔

Sughra Afzal

Content Writer