( زین مدنی ) سال نو کی پہلی ریلیز ہونے والی لالی وڈ فلم ” گم “ بری طرح ناکام ہوگئی، کامیابی نہ ملنے پر شہر لاہور کے سینما گھروں نے لگانے سے انکار کردیا۔
سال نو 2019 کی پہلی پاکستانی فلم ’’ گم ‘‘ جسے ریلیز کیا گیا تھا وہ بری طرح ناکام ہوگئی ہے اور اب کوئی بھی سینما گھر اس فلم کو شوز نہیں دے رہا جس کے بعد فلم کو شہر کے تما م سینما گھروں سے اتار دیا گیا ہے۔ فلم گم کی کاسٹ میں اداکار سمیع خان اور شمعون عباسی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم سسپنس سے بھرپور ہے۔
فلم کو 9 جنوری کو ریلیز کیا گیا لیکن متواتر بھارتی اور ہالی وڈ فلمز کے آنے سے فلم کے شوز کم کر دیئے گئے لیکن شائقین کی جانب سے اسے کوئی رسپانس نہ ملنے پر اب ہر سینما گھر سے اتار دیا گیا ہے۔