اکمل سومرو:محکمہ سکولزایجوکیشن نے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پنجاب یونیورسٹی کی بی ایڈ کی ڈگری کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا ،گریجوایٹس سراپا احتجاج بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پنجاب یونیورسٹی کے یہ احتجاجی گریجویٹس اپنی ڈگریوں کے مسترد ہونے پر پریشان ہیں۔
طلباء کا کہنا ہےکہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے بی ایڈ ایلیمنٹری ایجوکیشن کی ڈگری تسلیم نہیں کی جارہی جس کے باعث اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی بھرتیوں کی اہلیت سے باہرکردیا گیا ہے۔
مظاہرین سے مذاکرات کے لیے ڈائریکٹر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر موقع پر پہنچے تو گریجویٹس ان پر برس پڑے۔ طلباء نے ڈائریکٹر کی تسلی کو جھوٹ قرار دے کر مسترد کر دیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے ان احتجاجی گریجویٹس سے وعدہ کیا گیا ہے کہ بی ایڈ ایلیمنٹری کی ڈگری کے معاملے کوحل کیا جائے گا جبکہ یہ ڈگری ایچ ای سی سے تسلم شدہ ہے۔ دوسری جانب طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں یونیورسٹی میں دھرنا دے دیا اورمطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔