ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوام نالاں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوام نالاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سمری کے مطابق پٹرول2 روپے 98 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل5روپے 92 پیسے، مٹی کا تیل5 روپے 94 پیسے مہنگا ہوگیا، عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے تک اضافے کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، شہر بھر کے پٹرول پمپس پر رات12بجے نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوعوام نےمسترد کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے پٹرول بم سے عام آدمی کی زندگی پر براہ راست اثر پڑے گا۔

 دوسری جانب نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے مقرر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 95 روپے 83 پیسے ہوگئی۔ جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 70 روپے 26 پیسے مقرر ہوگئی۔ مہنگائی کے مارے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لے  اور اپنی حکومت کے آخری ایام میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔