کسٹمز اینٹی سمگلنگ کا شہر میں سمگل شدہ گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کا شہر میں سمگل شدہ گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) کسٹمز اینٹی سمگلنگ کا شہر کے مختلف علاقوں میں سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سمگل شدہ چھ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں۔

 تفصیلات کے مطابق کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھ لگژری گاڑیاں بحق سرکار ضبط کرلی ہیں۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے گلبرگ لنک روڈ سے ایکس ٹریل جیپ قبضہ میں لے لی ہے۔ والٹن روڈ پرکارروائی کرتےہوئے ہائی لکس سرف گاڑی ضبط کرلی گئی ہے , کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے مناواں پولیس ویئرہاؤس میں کھڑی 4 سمگل شدہ گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی ہیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق پولیس نے سمگل شدہ گاڑیاں چوری کی وارداتوں کے دوران پکڑ رکھی تھیں جوکہ قانونی کارروائی کے بعد تحویل میں لی گئی ہیں,  پولیس ویئرہاؤس سے ٹیوٹا مارک ایکس،ٹیوٹا پریئس،ہونڈا وی ٹی آئی،ہونڈا ریبارن قبضہ میں لی گئی ہے,  کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز معظم رضا کی سربراہی میں شہر میں سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے۔

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ ناصرمنہاس،آغا قدیر،انسپکٹر اینٹی سمگلنگ محمد مراتب مشتاق ،انسپکٹر عبدالرحمٰن بٹ اورسجاد بخاری شامل تھے۔ کسٹمز حکام کے مطابق سمگل شدہ گاڑیوں کی مالیت ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے سے زائد ہے۔