ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فائرنگ واقعہ کے بعد سیشن کورٹ کی سکیورٹی سخت،اضافی نفری تعینات

فائرنگ واقعہ کے بعد سیشن کورٹ کی سکیورٹی سخت،اضافی نفری تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) فائرنگ واقعہ کےبعدسیشن کورٹ کی سکیورٹی سخت،اضافی نفری تعینات کر دی گئی، ایس پی سٹی نے سیشن جج کو واقعہ کی رپورٹ پیش کردی ۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ واقعہ کے بعد سیشن کورٹ کی سکیورٹی سخت اور نفری بڑھا دی گئی، سیشن جج کوواقعہ کی رپورٹ پیش کرد ی گئی، ایڈووکیٹ جنرل آفس اور ہائیکورٹ سمیت ما تحت عدالتوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ، اہلکاروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔

رپورٹ میں دو ملزمان توقیر اور عبادت صبح عدالت کے باہر بیٹھ گئے تھے، زیر حراست ملزم ملک امجد پر ملزموں نے فائرنگ کی، دونوں گروپوں میں دیرینہ عداوت چل رہی تھی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔