ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جمہوریہ ایسٹونیا کی وزیر اعظم کاجا کالس سے ملاقات، دوہرے ٹیکس کے خاتمہ پر اتفاق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دبئی میں نگران  وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے موقع پر آج جمہوریہ ایسٹونیا کی وزیر اعظم کاجا کالس سے ملاقات کی۔

 ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کی سرگرمیوں کے دوران ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لئے باقاعدہ اعلیٰ سطحی مصروفیات اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم کاکڑ نے جمہوریہ اسٹونیا کے ساتھ پاکستان کےاقتصادی تعلقات کو مضبوط  بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اسٹونیا کی وزیراعظم کالس نے دونوں فریقوں کے درمیان دوہرے ٹیکس کے خاتمے کے کنونشن پر دستخط کرنے سے اتفاق کیا اور اس کا خیر مقدم کیا۔ 

دونوں وزرائے اعظم نے خوراک کی عدم تحفظ سے نمٹنے اور زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ 

وزیراعظم کاکڑ نے ایسٹونیا کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی روابط خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔