احسن اقبال اور دانیال عزیز کے درمیان سیاسی جنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

Danial Aziz, Ahsan Iqbal, Narowal, Shakargarh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  احسن اقبال اور دانیال عزیز کے درمیان سیاسی جنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ احسن اقبال دانیال عزیز کے حلقے سے اپنے بیٹے احمد اقبال کو الیکشن کروانا چاہتے ہیں،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر نے پی پی54 سے احمد اقبال کو ٹکٹ دینے کی شفارش کی ہے،احمد اقبال ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں،جبکہ دانیال عزیز اس حلقے سے اویس قاسم کو الیکشن کروانا چاہتے ہیں۔
اویس قاسم 2008 اور2013 میں اس حلقہ سے جیت کر اسمبلی میں پہنچے تھے،اویس قاسم کا اپنے اس حلقے میں 18 سے 20 ہزار ووٹ موجود ہے،اویس قاسم نے 2018 میں مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کے نشان پر الیکشن لڑا تھا،اویس قاسم کو آزاد امیدوار پیر سید الحسن سے شکست ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اویس قاسم کو ٹکٹ نہ دیا گیا تو دانیال عزیز بھی آزاد الیکشن لڑیں گے،احسن اقبال کی دھواں دار پریس کانفرنس جلد متوقع ہے۔
احسن اقبال دانیال عزیز کے لگائے گئے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے،ذرائع احسن اقبال کاکہنا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے لوٹوں اور مفاد پرستوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ۔