اسلام آباد میں بیٹھے بابے مسائل کو نہیں جانتے، نہ خود کام کرتے نہ کام کرنے دیتے ہیں، بلاول بھٹو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے بابے خودکام کرتے ہیں نہ کام کرنے دیتے ہیں۔

کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےلوکل کونسل ایسوسی ایشن آف بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے بابے بلوچستان کے مسائل نہیں جانتے۔ نہ خود کام کرتے ہیں نہ کام کرنے دیتے ہیں۔ 

بلاول بھٹو نے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہال میں موجود  بلوچستان بھر کے عوام کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے مقامی لوگ گراس روٹ کے مسائل جانتے ہیں۔ مقامی لوگ لوکل ایشوز کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔ ہمیں اپنا ترقیاتی پلان تبدیل کرنا ہو گا۔ بلاول بھٹو نے معاصر سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں لڑنے والوں کے پاس پاکستان کے لئے وقت ہی نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہورہا ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے سندھ،بلوچستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مستقبل کی منصوبہ بندی ضروری ہے۔

لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کے اجلاس مین چئیرمین بلاول بھٹو نے بلوچستان کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ کونسلز، میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیز کے چیئرمین اور میئرز  سے فرداً فرداً ملاقات کی۔