کامسیٹس یونیورسٹی کا پنجاب بھر  کے فیکٹری ملازمین کو مفت تعلیم دینے کا اعلان

کامسیٹس یونیورسٹی کا پنجاب بھر  کے فیکٹری ملازمین کو مفت تعلیم دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ:  پنجاب کے فیکٹری ملازمین کی بڑی پریشانی حل ہوگئی ، کامسیٹس یونیورسٹی نے لاہور سمیت پنجاب بھر  کے فیکٹری ملازمین کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے ، فیکٹری ملازمین کےبچےیونیورسٹی میں 100فیصدمفت تعلیمی سکالرشپ حاصل کر سکیں گے، کامسیٹس لاہور کیمپس میں امیدوار 29 دسمبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں،فیکٹری ملازم کی ای او بی آئی یا سوشل سکیورٹی رجسٹریشن سمیت کم از کم 3 سالہ ملازمت لازم قرار،امیدوار طلباکامسیٹس یونیورسٹی کی آن لائن ویب سائٹ سے داخلہ فارم حاصل کر سکتے ہیں،تمام کامیاب طلباکی سکالرشپ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت ادا کی جائے گی    ۔