(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے الفاظ اور لہجہ مناسب نہیں تھا،ملک کے سابق وزیراعظم اور سیاسی لیڈر سے ایسی زبان کی توقع نہیں کی جا سکتی، عمران خان کی جانب سے ڈسٹرکٹ جج کا نام لے کر مخاطب کرنا حیران کن تھا۔
تحریری فیصلے میں کہاگیاہے کہ عمران خان عدالت پیش ہوئے اور اپنے الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا،چیئرمین پی ٹی آئی خاتون جج کی عدالت بھی معافی مانگنے کیلئے گئے ، عمران خان کے کنڈکٹ پر شک کا فائدہ نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلے میں شک کا فائدہ دینے والے پیراگراف سے اختلاف کیا اور نوٹ تحریر کیا کہ عمران خان پر فرد جرم عائد ہی نہیں ہوئی تھی، عمران خان کو معاف کیا گیا کہنا ہی عین انصاف ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے نوٹ میں مزید کہاکہ عمران خان نے توہین کو تسلیم کر کے معافی کے عمل سے ختم کیا،جسٹس بابر ستار نے بھی شک کا فائدہ دینے والے پیراگراف کی حد تک اختلاف کیا