(ویب ڈیسک) ایم جی کے سی ای او جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر نئی گاڑی ایم جی 4 کو پاکستان میں لانچ کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
جاوید آفریدی کے مطابق ایم جی 4 ایک آل الیکٹرک کمپیکٹ ہیچ بیک گاڑی ہے جوایک ہی چارج پر لاہور سے پشاور تک یعنی450 کلومیٹر تک کا سفر کر سکتی ہے۔ ایم جی 4 ایک بار فل چارج صرٖف 35 منٹ میں ہوجاتی ہے،جدید ڈرائیور معاون خصوصیات کے ساتھ ساتھ حفاظت اور سہولت میں جدید ترین ٹیکنالوجی بھی رکھتی ہے۔