سروسز ہسپتال جانے والے مریضوں کے لئے تشویشناک خبر  

سروسز،ہسپتال،مریض،ادویات،نایاب،سٹی42
کیپشن: Services Hospital,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے سروسز ہسپتال میں ادویات کی قلت کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے جہاں مریضوں کیلئے سرنجز اور ڈرپس تک نایاب ہوچکی ہیں۔

 اس صورتحال میں ہسپتال کی ایمرجنسی میں آنے والے مریض بھی ضرورت کے مطابق سرنجز اور ڈرپس بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات کی بھی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔ ہسپتال میں ادویات خریداری میں تاخیر اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیب رپورٹس میں تاخیر کی وجہ سے یہ بحران پیدا ہوا ہے۔

 اس حوالے سے ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ صرف دعوے کرتے نظر آتے ہیں، عملی طور پر ہسپتالوں کی حالت زار انتہائی خراب ہے جہاں مریض اور لواحقین شدید ذہنی اذیت کا شکار نظر آتے ہیں۔