سام سنگ نے کاروں کےلئے بھی فائیو جی موڈیم متعارف کرادیا

Easy drive
کیپشن: Samsung introduces a Modem
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک):  تیارہوجائیں نیکسٹ جنریشن گاڑیوں میں ایک بالکل نئی پرآسائش اور  ٹینشن فری ڈرائیور کے لئے ،سام سنگ نے کاروں کےلئے بھی فائیو جی موڈیم متعارف کرادیا،
 تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے خصوصی طورپر کاروں کے لئے ڈیزائن کردہ فائیو جی موڈیم '' ایکسی نوس آٹو ٹی 5123'' متعارف کرادیا  جس کے بعد کاروں میں دوسری ڈیوائسز کے استعمال  نہ ہونے کی وجہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی اب جی پی ایس سے لے کر لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور ٹیبلٹ کارسوار صارفین استعمال کرسکیں گے  جبکہ 5.1 جی بی پی ایس کی رفتار سے ڈاؤن لوڈنگ ہوسکے گی۔
فائیو جی موڈیم '' ایکسی نوس آٹو ٹی 5123'' ایک سادہ فائیو جی موڈیم نہیں بلکہ یہ ''کورٹیکس اے 55 سی پی یو'' کے ساتھ پئیر بنا کر سیٹلائٹ پوزیشننگ ڈیٹا کی مدد سے نیویگیشن بھی فراہم کرے گا۔ سنگل چپ کا حامل فائیو جی موڈیم '' ایکسی نوس آٹو ٹی 5123'' موڈیم  اپنے سادے ڈیزائن کی بدولت دہرے فوائد کا حامل ہے۔

یہ ایکسی نوس آٹو وی 7 چپ سیٹ کے ساتھ بھی پئیرنگ کرسکتا ہے جس کی بدولت گاڑی کا کمپیوٹر سسٹم بھی اس سے کنٹرول ہوسکے گا ۔ یہ موڈیم 32 جی ایل پی ڈی ڈی آر 4 ریم  اور مالی جی 76 جی پی یو 11  کورکے ساتھ بھی نصب ہوسکتا ہے ۔ اس چپ سیٹ کی بدولت کار میں بیٹھے چاروں مسافر اپنے اپنے انفرادی ڈسپلے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔ یعنی اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ آن بورڈ این پی یو آرٹیفیشل  انٹیلی جنس اہداف کی بدولت نہ صرف ڈرائیور اور مسافروں کے زبانی احکامات سن  اور مان سکے گا بلکہ چہرے  کے تاثرات اور جسم کے ردعمل بھی نوٹ کرکے ان پر ایکشن لے سکے گا۔بارہ کیمروں کو کنٹرول کرکے باہر کے مناظر ہر ڈسپلے پر ظاہر کرسکے گا اور پارکنگ سسسٹنس بھی دے گا۔
سام سنگ  نے اس کے ساتھ ایک اور چپ متعارف کرائی ہے جسے پاور مینجمنٹ آئی سی کہا جاتا ہے جو آٹو وی 7 ایس او سی کے ساتھ پیئرنگ کرکے گاڑی میں ہر طرح کے کم یازیادہ وولٹیج ، شارٹ سرکٹ ، فیوزجلنے ، اور گاڑی گرم ہوکر بند ہوجانے جیسے مسائل کو کنٹرول کرے گی۔