ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

Lahore
کیپشن: Smog
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) محکمہ بلدیات کے بارہا احکامات کے باوجود ایم سی ایل شہر کی کسی بھی اہم شاہراہوں کو تجاوزات فری نہ بنا سکی، بڑھتی ہوئی تجاوزات کے باعث ٹریفک روانی متاثر ہوتی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا خواب پورا نہ ہوا ,کلین اینڈ گرین مہم آخری سسکیوں پر،شہر میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے بجائے روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے,سموگ کے پیش نظر محکمہ بلدیات کی جانب سے بروقت احکامات کے باوجود ایم سی ایل کی ناقص کارکردگی بھی,شہر کی اہم شاہراہوں پر سموگ میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

تجاوزات جوں کی توں ہیں,ٹائون شپ ، کریم بلاک ، جی ون مارکیٹ، انارکلی، لٹن روڈ، بڈن روڈ، اسلام پورہ، فیروزپور روڈ،شنگھائی روڈ، کچا جیل روڈ، دھرمپورہ، جوڑے پل، لال پل ، مغل پورہ، شالیمار لنک روڈ سمیت شہر کی اہم شاہرایں تجاوزات کی زد میں ہیں۔شہر کی کسی مارکیٹ اور اہم شاہراہ کو تجاوزات فری نہ بنایا جا سکا۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بارہا احکامات کے باوجود شہر کی اہم مارکیٹوں میں تجاوزات کا مسئلہ جوں کا توں رہا,محکمہ بلدیات نے تین یکم نومبر ، 15 نومبر اور 25 نومبر کو شہر کی اہم شاہراہوں کو تجاوزات فروی بنانے کے احکامات دیے مگر عمل نہ ہو سکا,

محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری شدہ مراسلے میں کہا گیا کہ تجاوزات سموگ کی بڑی وجہ ہے ، تجاوزات کے باعث ٹریفک جام ہوتی ہے اور پیدا ہونے والا دھواں مزید آلودگی کا باعث بنتا ہے،احکامات پر عمل درآمد کے لیے کارپوریشنز کے تمام چیف افسران کو مراسلہ جاری کیا گیا مگر عملدرآمد نہ ہوا،شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ قطاروں میں لگی گاڑیوں سے نکلنے والا اضافی دھواں سموگ میں اصافے کی بڑی وجہ قرار دے دی گئی۔