ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی وزیرخارجہ کی ٹینک سواری کی ویڈیو ، بھونڈی نقل کا الزام

liz truss british secretary of state
کیپشن: liz truss british secretary of state
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس ایسٹونیا میں برطانوی ٹینک پر سواری،  ویڈیو وائرل  ہوگئی۔

 برطانوی وزیرخارجہ نیٹو افواج کے تربیتی کورس کے دوران ایک ٹینک پر سوار نظر آئیں۔ وہ فوجی وردی میں ملبوس تھیں۔ انہیں وردی میں ملبوس ٹینک پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ مشقوں کا معائنہ کرنے گئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی اس ویڈیو کو غیرمعمولی طورپر سراہا گیا۔ تاہم بعض پلیٹ فارمز پرملا جلا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔

دورے کے دوران لز ٹرس نے ماسکو پربلقان میں "بدنام سرگرمیوں" کا الزام لگایا اور کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین اگر یوکرین پرحملے کی قیادت کریں گے تو "اسٹریٹجک غلطی" کریں گے۔ تاہم کئیوں  نے ان کی تعریف کی تو کئی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کی بھونڈی نقل کا الزام عائد کیا