ویب ڈیسک: بھارت میں ایک نوجوان کی پریشرککر کی بھاپ بال سکھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے۔ اور انسٹا گرام پر اسے دیکھنے والوں کی تعداد 14.2 ملین سے بھی تجاوز کرگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان اپنے بالوں کو پریشر ککر سے نکلنے والی تیز گرم ہوا سے سکھا رہا ہے جبکہ اس کے ساتھی نے پریشر ککر کو تھام رکھا ہے۔ ویڈیو کے مطابق نوجوان نے بالوں کو گرم ہوا کی مدد سے اسٹائل دیا ۔ نوجوان کی حاضر دماغی اور پریشر ککر کو نئے ہئیر اسٹائل کے لئے انوکھے انداز میں استعمال کرنے کو سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے۔
''سستا ہیر ڈرائیر'' کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی جانے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مزے مزے کے تبصرے کئے ہیں کسی کا کہنا ہے کہ برصغیر کے رہنے والے جگاڑ لگانے کے ماسٹر ہیں تو کسی نے اسے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔
View this post on Instagram