شہباز علی : کلب کرکٹ میں قواعد ضوابط کو برقرار رکھنے کے لیے سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کا بڑا فیصلہ، رولز کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث چار کھلاڑیوں پر چار چار ماہ کی پابندی ایک کھلاڑی پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔ لاہور کے ایک کلب کے صدر کو آخری وارننگ جاری
رپورٹ کے مطابق لاہور کے اسلام پورہ ایگلٹس کلب کے کھلاڑیوں اسداللہ اور ارتضیٰ پر چار چار ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے اسی طرح لاہور کے مغل پورہ جم خانہ کے کھلاڑی محمد نوید پر چار ماہ کی پابندی جبکہ گورائیہ الیون نارووال کے کھلاڑی محمد عمران پر چار ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ گورائیہ الیون نارووال کے کھلاڑی واصف کاظمی پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی۔ لاہور کے ٹاؤن شپ سپورٹس کلب کے صدر محمد ظفر قادری کو آخری وارننگ جاری کردی گئی ۔
سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبداللہ سنبل،چیف ایگزیکٹیو خرم نیازی ،ممبر عامر الیاس بٹ اور دیگر ارکان نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے ان فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کروانے کاحکم دیا ہے۔
کرکٹ حلقوں نے سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے فیصلوں پر اظہار اطمینان کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک اور خصوصاپنجاب میں کرکٹ کے فروغ کے لئے سخت فیصلے ناگزیر ہیں۔