شاہد سپرا: سوئی ناردرن گیس کمپنی کی گیس کی قیمت میں سات سو نو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی گئی، چیئرمین اوگرا مسرور خان نے سسٹم میں گیس کم ہونے کی وجہ سے مہنگے داموں درآمد ہو نیوالی ایل این جی کی بنیاد پر اوسطً قیمت میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔
اوگرا کی عوامی سماعت میں سوئی ناردرن کی درخواست کے مطابق گیس کی قیمت میں گزشتہ برسوں میں ہونیوالے نقصانات کی وجہ سے 907 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی اجازت مانگی گئی، ،گیس کی قیمت میں امسال 269 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگاگیا ہے،مینجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی کہتے ہیں کہ گھریلو صارفین کی گیس مانگ بڑھ رہی ہے ،جس کو پورا کریں گے، گیس نہ ہونے کا افواہیں چل رہی ہیں۔
چیئرمین اوگرا مسرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال کمپنیوں کی درخواست کو سپورٹ کریں گے کیونکہ گیس درآمد کرکے قیمت کم کرنا مشکل ہے، آئی ایم ایف بعض اوقات گیس سبسڈی ختم کرنے کا دباو ڈالتا ہے۔ قدرتی گیس اور درآمدی گیس کی اوسط قیمت پر مجموعی گیس کی قیمت نکلے گی،جس سے صارفین کے بلوں میں پندرہ سے اٹھارہ سو روپے تک اضافہ ہو جائیگا۔