(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کے والد انتقال کرگئے۔
اداکار اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فخر عالم اور اداکار فیصل قریشی نے دی، فخر عالم نے لکھا کہ مجھے یہ خبر بتاتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے کہ ہمارے پیارے دوست اعجاز اسلم نے اپنے والد کو کھو دیا۔
I am deeply saddened to share the news that our dear friend Aijaz Aslam just lost his father. Please pray for the departed soul and offer your messages of condolences to @aijazz7 . May the Almighty bless the departed soul & give the family strength to cope with their loss.
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) November 30, 2021
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ براہ کرم مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کریں۔ فخر عالم نے مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے والد کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
علاوہ ازیں فیصل قریشی نے بھی انسٹاگرام کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں بتایا کہ ’اُن کے دوست اعجاز اسلم کے والد گزشتہ رات کراچی میں انتقال کرگئے، اُن کی نمازِ جنازہ آج ڈیفنس کی علی مسجد میں ادا کی جائے گی۔