ویب ڈیسک : بے روز گار نوجوانوں کیلئے خوشخبری،وزیراعلیٰ پنجاب نےمحکمہ معدنیات میں نئی بھرتی کی منظوری دیدی ۔محکمہ معدنیات میں نئے فیلڈ انسپکٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےمحکمہ معدنیات میں نئی بھرتی کی منظوری دے دی ۔ محکمہ معدنیات میں نئے فیلڈ انسپکٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔ یہ فیلڈ انسپکٹرز معدنیات کی چوری کی روک تھام کیلئے کام کریں گے۔ محکمہ معدنیات نے نئی بھرتی کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کابینہ کو بھجوادی گئی ۔ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ معدنیات میں نئی بھرتی کا عمل شروع کیا جائےگا۔