ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکمل تیار گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی عائد

govt stopped cbu vehicles import for 6 months
کیپشن: mustang gt car usa
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : حکومت نے آئندہ 6 ماہ کیلئے مکمل تیار گاڑیوں (سی بی یو) کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 10؍ سے 12؍ دیگر لگژری اشیاء پر اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ جاری کھاتوں کے خسارے کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔

کمپلیٹلی بِلٹ یونٹس (سی بی یو) کی درآمد پر عارضی پابندی سے حکومت سالانہ بنیادوں پر تین ارب روپے کا درآمدی بل کم کرنا چاہتی ہے۔ ادائیگیوں میں عدم توازن سے بچنے کے  لئے حکومت ممکنہ طورپر کاسمیٹکس، پالتو جانوروں کی خوراک، گاڑیوں کے ٹائرز، ڈائپرز اور کچھ دیگر اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے اور اضافی کسٹم ڈیوٹی کے نفاذ کے ذریعے درآمدی اخراجات میں کمی لائے گی۔

 یادرہے رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ کر 5.1ارب ڈالرز تک جا پہنچا ہے جبکہ پورے مالی سال 2021-22ء کیلئے پارلیمنٹ اور قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے اسے 2.3ارب ڈالرز تک رکھنے کی منظوری دی تھی۔