رائل پارک ( سٹی 42) اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر اپنی لکھی ہوئی ایک خوبصورت نظم شیئر کردی۔
اداکارہ یمنی زیدی آرٹ اور ادب سے کافی لگائو رکھتی ہیں جس کا اندازہ اُن کی شاعرانہ طبیعت سے بھی لگایا جا سکتا ہے، یمنیٰ زیدی کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ مداحوں کو اپنی لکھی ہوئی ایک خوبصورت نظم خود پڑھ کر سنا رہی ہیں جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
انسٹا گرام پر 4.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی اس نظم کو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ' یہ میرے دل کے الفاظ ہیں'۔انسٹا پر شیئر کی گئی اپنی نظم سناتے ہوئے یمنیٰ زیدی خود بھی اس میں ڈوبی ہوئی کافی پر سکون نظر آ رہی ہیں، یمنیٰ زیدی کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں اُن کے مداح اُن کے اس فن اور ذوق سے متاثر ہوتے ہوئے اُنہیں داد دے رہے ہیں۔