ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مؤثراقدامات سے ڈینگی کے کیسزمیں کمی آگئی

dengue cases in lahore
کیپشن: dengue cases in lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کےمؤثراقدامات،صوبہ بھرمیں ڈینگی کے کیسزمیں کمی آگئی۔
محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 68 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 48 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ روز گوجرانولہ سے ڈینگی کے 4، خانیوال اور راولپنڈی سے تین تین جبکہ چنیوٹ سے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔ گجرات،اوکاڑہ، ساہیوال، حافظ آباد،سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ سے ایک ایک مریض رپورٹ ہوا۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 145 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔