کتے نے 3 ارب 60 کروڑ روپے کمالیے، ویڈیو وائرل

کتے نے 3 ارب 60 کروڑ روپے کمالیے، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پالتو جانوروں کے شوقین افراد ان کی نگہداشت اور خوراک کا خاص خیال رکھتے ہیں، گرمی، سردی سے محفوظ کرنے کے لئے مناسب انتظامات کرتے نظر آتے ہیں، کچھ ممالک میں فیملی ممبرز کی طرح ان کو رکھا جاتا علاوہ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز بھی پوسٹ کی جاتیں جن کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے،ایک ایسے ہی ننھے کتے کی ویڈیو نے 3 ارب 60 کروڑ روپے کمائے۔

تفصیلات کےمطابق پالتوجانور، پرندے  پالنے کے شوقین افرادایسے منفرد کام کرتے نظر آتے ہیں کہ دیکھنے والے ان کا تمسخر اڑاتے ہیں مگر پراعتماد اور جانوروں کے مالکان ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے یہی وجہ ہے کہ جانور بھی مالک سے مانوس ہوجاتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ایسے ننھے کتے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے اپنی خوبصورتی کے سحر میں دیکھنے والوں کو جکڑ لیا۔صارفین کی جانب سے ایسے دلچسپ کمنٹس کئے جارہے ہیں کہ وہ اس ننھے پالتو کتے پر فدا ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کتے کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

گزشتہ دنوں غیرملکی ماہرین نے انٹرنیٹ پران جانوروں کی فہرست جاری کی جہنوں نے سب سے زیادہ کمائی کی، صارفین یہ دیکھ کردنگ رہے گئے کہ ننھے کتے جس کا نام انسٹاگرام اکاونٹ پر مالک نے ’ جف پوم‘ رکھا اس فہرست میں سب سے آگے ہے، جہاں ان خویصورتی جانوروں کی فہرست جاری کی گئی وہیں مختلف کمپنوں نے اپنی تشہیر کے لئے ان جانوروں کے مالکان نے رابطہ کیا جس کے بدلے اچھا خاصے معاوضے کی بھی پیشکش کی

ماہرین کا کہناتھا کہ اس فہرست کے مطابق سب سے زیادہ کمانے والا  ’ جف پوم‘ ہے جو ایک ننھا سا کتا ہے۔ جس نے  3 ارب 60 کروڑ روپے کمائے۔

علاوہ ازیں اس کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کو 1کروڑ سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے اور اس کا مالک ایک تشہیری پوسٹ کے 45ہزار ڈالر (تقریباً 74لاکھ 15لاکھ روپے) لیتا ہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by j i f f p o m (@jiffpom)

M .SAJID .KHAN

Content Writer