ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں لاہور 5 ویں نمبر پر آگیا

ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں لاہور 5 ویں نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (علی رامے) ترقیاتی فنڈز استعمال کرنے میں لاہور ٹاپ ٹین میں 5 ویں نمبر پر آگیا، فہرست میں ڈی جی خان پہلے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور کیلئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور سَیپ پروگرام میں 8 ارب سے زائد کے فنڈ حکومتی ایم این اےاور ایم پی اے کو دیئے گئے تھے، اس حوالے سے لاہور پانچویں نمبر پر ہے، جبکہ ڈی جی خان کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو 15 ارب روپے سے زائد کا بجٹ دیا گیا تھا۔

 پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کو بھجوائی گئی متعلقہ ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ضلع ڈی جی خان بہتر کارکردگی کیساتھ پہلے نمبر پر ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کے سَیپ پروگرام میں وزیر اعلیٰ کا حلقہ اور ضلع بھی آگے ہیں۔ ایم این اے اور ایم پی اے کیلئے شروع کیا گیا کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور سَیپ پروگرام 50 ارب روپے کا ہے۔

دوسری جانب محکمہ بلدیات پنجاب کے ڈیش بورڈ نے تمام اضلاع کی کارکردگی کا پول کھول دیا، ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے میں پنجاب بھر میں لاہور  36 ویں نمبر پر آگیا، صوبہ بھر کی 23 ارب 19 کروڑ 7ہزار 365 سکیمیں منظوری کے باوجود مکمل نہ ہوسکیں جبکہ لاہور ایک ارب 94 کروڑ کی 251 ترقیاتی سکیمیں سرخ فیتے کی نذر ہوگئیں۔ 

وزیراعظم عمران خان کے شہر میانوالی میں 204 میں سے 160 اسکیموں کو مکمل کرکے 74 فیصد ٹارگٹ پورا کیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے شہر ڈی جی خان کی 123 میں سے صرف 13 اسکیموں کومکمل کرکے 35 فیصد ہدف مکمل کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer