رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی معافی کی درخواست منظور

رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی معافی کی درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

 
احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی۔ وکیل نے موقف اپنایا شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں وہ پیرول پر ہیں، مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ فاضل جج نے کہا صبح کے وقت تو تعزیت کے لیے کوئی نہیں آتا، جنازہ ہوگیا اور قل بھی ہو گئے ہیں، ان کو عدالت پیش ہونا چاہیے تھا۔

عدالت میں جیل کی طرف سے بتایا گیا کہ حمزہ شہباز پیرول پر ہیں جس کی وجہ سے پیش نہیں کیا جا رہا ،عدالت میں حمزہ شہباز کے وکیل نے بتایا کہ لوگ تعزیت کے لئے آر ہے  ہیں اس پر عدالت نے کہا پیرول کا مطلب یہ نہیں کہ عدالت میں نہ آیا جائے، تعزیت تین دن ہوتی ہے جو پورے ہو چکے ہیں اس کے علاوہ صبح کے وقت کوئی تعزیت کے لیے نہیں آتا تاہم عدالت نے وارنٹ پر اگلی تاریخ د ے دی ۔

عدالت نے حمزہ کو پچھلی تاریخ پر  جیل  میں  پیش نہ کرنے پر ہوم سیکرٹری ایس ہی ہیڈ کوارٹرسی سی پی او جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر افسران کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا عدالت میں تمام افسران پیش ہوے عدالت نے ہوم سیکرٹری سے دریافت ککا کہ حمزہ کو پیش نہ کرنے والے اہلکاروں کا تعین کیا گا اس پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری عدنان احمد نے بتایا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن تفتیش کر رہے ۔عدالت نےحکم دیا ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے عدالت نے سماعت سات دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے  سابق وزیر اعظم نواز شریف ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کرگئی تھیں ،ہفتہ کو ان کی میت پاکستان لائی گئی اور جاتی امرا میں ان کو سپرد خاک کیا گیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer