ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم پرجنسی تعلقات کےسنگین الزامات پرپی سی بی کا موقف سامنے آگیا

بابر اعظم پرجنسی تعلقات کےسنگین الزامات پرپی سی بی کا موقف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ان دنوں مشکلات سے دوچار ہیں جس کی وجہ ان پر لگائے جانے والے سنگین جنسی الزامات ہیں،لاہور کی خاتون کی جانب سے لگائے ان الزامات پر پی سی بی نے اپنا موقف دیتے کوئی بیان دینے سے صاف انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز اور رنز مشین کپتان بابراعظم تاحال پریشان ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ نےخاتون کو کو آگاہ کیا کہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کرسکتے، پی سی بی حکام کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ میں موجود کپتان بابر اعظم اور عثمان قادر بھی لاہور کی خاتون کے الزامات پر بات نہیں کریں گے۔علاوہ ازیں نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان ٹیم کے میڈیا مینیجر نے بھی اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔

 واضح رہے کہ  لاہور کی رہائشی حامزہ نے  پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  میں اپنے ساتھ مالی اور جنسی زیادتی کو سامنے لانے کے لیے آئی ہوں۔ بابر اعظم سے میرا تعلق اس کے کرکٹ میں آنے سے پہلے کا ہے بابر اعظم اور میں ایک ہی محلے میں رہتے تھے وہ میرا سکول فیلو تھا 2010 میں اس نے مجھے گھر آ کر پرپوز کیا، جسے میں نے قبول کیا، بابر اور میری فیملی نے ہمیں انکار کر دیا۔

بابر نے حالات میں بہتری پر شادی کا کہا 2015 میں میں پریگننٹ ہو گئی بابر کو بتایا تو اس نے مجھے بہت مارا۔ الزام دو دوستوں اور بھائی کے ساتھ مل کر میرا اسقاط حمل کرویا۔ عثمان قادر میرے حالات کے بارے سب جانتے ہیں۔ خاتون نے دعوی بابر نے مجھے گھر واپس جانے اور صلح کرنے پر دباؤ ڈالا جیسے جیسے عروج ملتا گیا بابر کی حوس بھی بڑھتی گئی بابر میرے ساتھ ناجائز تعلقات رکھے 2017 میں مجھے بابر نے بہت دفعہ مارا پیٹا ہسپتالوں میں مجھے لے جا کر چیک اپ کرواتا رہا ہے اس کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں تنگ آ کر 2017 میں نے پولیس میں بابر کے خلاف رپورٹ کی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer