محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)شہر میں پھر سے سموگ بڑھنے لگی، ائیر کوالٹی انڈیکس 312 تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سموگ پھر سے بڑھتی جارہی ہے، شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 312 پر پہنچ گیا ہے، آج شہر کا موسم خشک رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، آئندہ دو روز تک شہر کا موسم خشک رہنے کے ساتھ درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد ہونے کی متوقع ہے، محکمہ موسمیات کےمطابق  پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے،جڑواں شہروں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدیدسرد رہنے کاامکان ہے۔ خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی، بالائی علاقوں اور کرم ڈسٹرکٹ میں سردی کی شدید لہر جاری رہے گی، پشاور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 جبکہ کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ سردی کالام اور پارا چنار میں منفی 5 ریکارڈ ہوگئی۔

بنوں کا کم سے کم درجہ حرات 7 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کا 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،مالم جبہ کا کم سے کم درجہ حرارت 0.1، جبکہ دیر کا منفی 1 ڈگری، چترال 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،  آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کالام منفی09،سکردو منفی 07،گوپس منفی 06، پاراچنار منفی 05 رہا استور، گلگت ،لہہ منفی04 ، ہنزہ ، بگروٹ منفی 03 اور دیر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ،کاکول اور بالاکوٹ کا کم سے کم درجہ حرات 4 جبکہ کوہستان کا 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer