" آرمی چیف کی مدت کا تعین آئین میں نہیں رکھا گیا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت کا تعین آئین میں نہیں رکھا گیا، اٹارنی جنرل اور گورنر کی مدت کا بھی تعین نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے ممبران کا تعین اگر پارلیمنٹ نہیں کرتی تو بدقسمتی ہے۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی مدت کو بلاوجہ مسئلہ بنایا گیا ہے۔ ایوب خان کے عبوری اور بہتر اور تہتر کے آئین میں بھی آرمی چیف کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کا تعین کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے اگر نہیں کرتی تو یہ بدقسمتی ہے۔

سیاسی معاملات کو عدالت میں لے کر جانے کے رجہان پر ان کا کہنا تھا گیلانی کو غلط مجبور کیا جا رہا تھا کہ صدر کے خلاف خط لکھا جائے جبکہ نواز شریف کے اقامہ کا قصور بہت سنجیدہ تھا۔ ملک کا وزیراعظم کیسے کسی دوسرے ملک کی نوکری کرسکتا ہے۔ بیوروکریسی کی حالیہ تبدیلوں پر ان کہنا تھا کہ کام تو انھوں نے ہی کرنا ہے۔