اتوار بازار بھی شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام

اتوار بازار بھی شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) مہنگائی کا سونامی، اتوار بازار بھی شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام، ضلعی انتظامیہ کے قیمتوں کو مستحکم رکھنے دعوے صرف بیانات تک محدود ہیں۔

اتواربازاروں میں بھی اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ٹماٹر 150 پر ناٹ آؤٹ جبکہ ادرک 273 اور لہسن 245 پر اننگز جاری رکھے ہوئے ہے۔ آلو 42 روپے فی کلو، پیاز 70، کریلے 50، اروی 73، بھنڈی اور مٹر 85، گھیا توری 70، سبزمرچ 166، کھیرا 40، پالک 16، بند گوبی 48 اور شملہ مرچ 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اتوار بازاروں میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں جبکہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ کہتے ہیں کہ ٹماٹر 17 روپے فی کلو مین فروخت ہو رہے ہیں۔ خریداروں کے مطابق شام کے اوقات میں اتوار بازار میں قیمتیں دوگنا کردی جاتی ہیں جبکہ افسران کے دورے صرف دکھاوے تک ہی محدود ہوتے ہیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو اصغر جوئیہ نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کے ہمراہ شادمان اتوار بازار کا دورہ کیا، اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت بڑھی، ضلعی انتظامیہ اشیاء کی قیمتوں کو معمول پر لانے کے لیے متحرک ہے، رواں ماہ ہی قیمتوں میں واضح کمی رونما ہوگی۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا بولے کہ شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی جارہی ہے جبکہ تمام اسٹالز پر قیمتوں کو بھی ڈسپلے کرایا گیا ہے۔