عمراسلم: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبیعت سنبھل نہ سکی، میاں نوازشریف کے پیرسے میڈیکل ٹیسٹ ری شیڈول ہوں گے۔
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے طبیعت ناسازی کے باعث ہفتے کا دن ایون فیلڈ میں ہی گزارا، ان کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ سوموار سے میاں نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ ری شیڈول ہوں گے۔ حسین نواز نے میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا کرنیوالوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی طبیعت سنبھل نہیں رہی، پیٹ سکین کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
برطانوی ڈاکٹر نے میاں نواز شریف کو پلیٹس لیٹس کی کمی سمیت دل، گردوں، بلڈشوگر اوردماغ کو خون پہنچانے والی شریانوں میں تنگی کے باعث اسپتال میں داخلے کی تجویز دی ہے، برطانوی ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ نواز شریف کی گرتی ہوئی صحت کے پیش نظرانہیں ہسپتال داخل ہونا پڑے گا۔